پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی لاہور سے ویڈیو کال پر سپریم کورٹ میں موجود تھے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممبر کو نہ زبانی اور نہ ہی تحریری نوٹس دیا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن سے ایک رات پہلے دوبارہ پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی تھی، پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ ووٹ پرویز الٰہی کو ہی دینا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کیس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی تھی۔