• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فل بینچ سے ڈر کس بات کا ہے؟ شیری رحمان

وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ فل بینچ سے ڈر کس بات کا ہے؟ فل بینچ کا مطالبہ کرنا سیاسی جماعتوں کے 13 رکنی اتحاد کا آئینی حق ہے۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ یک طرفہ عدالتی فیصلوں سے عوام میں تاثر جائے گا کہ ایک پارٹی کو فائدہ دینے کے لئے مخالف سیاسی اتحاد کی جائز استدعا کو مسترد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آئین کی ایک جماعت کے لئے الگ اور دیگر جماعتوں کے لئے الگ تشریح کی جائے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر 25 ارکان کا ووٹ مسترد ہوا، انہیں ڈی سیٹ کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسی طرح پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر (ق) لیگ کے 10 ارکان کے ووٹ مسترد ہوئے۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ اگر پارٹی کا سربراہ کوئی فیصلہ کرے تو پارلیمانی لیڈر اس کو تسلیم کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید