• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مونس الہٰی کا پیغام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الہٰی کا ردِعمل سامنے آگیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے کہا کہ حمزہ کو ان کے والد اور باجی بھی نہ بچا سکیں۔

واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دے دیا ہے، جس کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔ 

عدالت نے 11 صفحات پر مشتمل اس مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے فیصلے میں کہا کہ حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں، آج رات 11:30 تک پرویز الہٰی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں۔

عدالت نے گورنر پنجاب کو پرویز الہٰی سے وزارتِ اعلیٰ کا حلف لینے کی ہدایت کی۔ 

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا تھا کہ اگر گورنر پنجاب حلف نہیں لیتے تو صدر مملکت پرویز الہٰی سے حلف لیں۔ 

قومی خبریں سے مزید