• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب کی معذرت، پرویز الہٰی سے حلف صدر مملکت لیں گے

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الہٰی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لینے سے معذرت کرلی۔

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں گورنر پنجاب کو آج رات ساڑھے 11 بجے پرویز الہٰی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا حلف لینے کے معاملے پر گورنر پنجاب سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما میاں محمود الرشید نے گورنر پنجاب کے انکار کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے میں صاف الفاظ میں کہا گیا ہے کہ فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے، گورنر پنجاب اگر پرویز الہٰی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چوہدری پرویز الہٰی سے ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید