• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منکی پاکس: وزارتِ صحت کی اسپتالوں کو ہدایات جاری

منکی پاکس— فائل فوٹو
منکی پاکس— فائل فوٹو

عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے منکی پاکس کے پھیلاؤ کو عالمی ایمرجنسی کا درجہ دیے جانے کے بعد ملک کے تمام اسپتالوں کو  منکی پاکس کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر منکی پاکس سے متعلق ایک خصوصی اجلاس طلب کیا گیا۔

وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ منکی پاکس وائرس کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے۔

اُنہوں نے تمام اسپتالوں کو منکی پاکس کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیرِ صحت نے بتایا ہے کہ اب تک دنیا کے 75 ممالک سے منکی پاکس کے 16 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، پاکستان میں اب تک منکی پاکس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارتِ صحت مسلسل منکی پاکس سے متعلقہ تمام امور کا جائزہ لے رہی ہے۔

صحت سے مزید