پاکستان مسلم لیگ (ق) کے دفتر میں چوہدری شجاعت حیسن کی پینا فلیکس پر لگی تصاویر پھاڑ دی گئیں۔
چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے کوئی خط نہیں لکھ رہے۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں ووٹ کے معاملے پر بھی کوئی خط نہیں لکھ رہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
دوسری جانب لاہور میں سینیٹر کامل علی آغا کی زیرِ صدارت مسلم لیگ (ق) کی سینٹرل ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔
سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال کو زیر غور لایا گیا، اجلاس میں طے پایا کہ چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے الگ کیا جائے۔
کامل آغا نے کہا کہ اجلاس میں طے پایا کہ طارق بشیر چیمہ کو بھی ہٹا دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ ان دونوں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔