• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ، سجاول کے ترقیاتی کاموں میں خوردبرد کیخلاف درخواستوں پر رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ضلع ٹھٹھہ اور سجاول میں ترقیاتی کاموں میں خورد برد کے خلاف درخواستوں پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سے کارروائی کے حوالے سے 15یو م میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔فاضل عدالت نے محکمے کو بھی 15یوم میں رپورٹ دینے کا بھی حکم دیا ہے ۔جمعرات کو  چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے ٹھٹھہ اور سجاول میں ترقیاتی کاموں میں خورد برد کے خلاف نصیر احمد شاہ شیرازی،سید ایاز شاہ شیرازی  اور محمد شہریار خان مہر و دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی، سماعت کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے فوکل پرسن ڈاکٹر سعید قریشی نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کے پروجیکٹ کے فنڈز میں خورد برد کے کیس کو پہلے ہی اینٹی کرپشن میں میں بھیجا جا چکا ہے،قبل ازیں درخواست گزاروں  نے موقف اختیار کیا  کہ ٹھٹھہ اور سجاول میں 2005 میں ترقیاتی منصوبوں کی مدمیں میں تین ارب سے زائد روپے مختص کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود تاحال ترقیاتی کاموں کو مکمل نہیں کیا جاسکا  اور  فنڈز میں خورد برد کرلی گئی ہے ،لہذا استدعا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں ہونے والی خوردبرد کی تحقیقات کر وائی جائے ۔ 
تازہ ترین