• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور چڑیا گھر میں شیر کی سستے داموں فروخت کا انکشاف

گزشتہ برس لاہور چڑیا گھر کے 14 شیروں کو فروخت کیا گیا تھا/ فائل فوٹو
گزشتہ برس لاہور چڑیا گھر کے 14 شیروں کو فروخت کیا گیا تھا/ فائل فوٹو

لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے جنگل کا بادشاہ شیر، گائے بھینسوں سے بھی سستا فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر میں شیر کی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے ہے جبکہ ایک بھینس بھی کم از کم 3 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 7 لاکھ میں فروخت ہوتی ہے۔

لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے یہ قدم چڑیا گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر میں اضافی شیروں کو رکھنے کی جگہ نہیں ہے، ان شیروں کو نیلامی کے دوران نجی ہاؤسنگ اسکیمز یا جانور پالنے کے شوقین افراد کو بیچا جائے گا۔ 

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ آئندہ ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں 12شیر فروخت کیے جائیں گے جس میں 9 شیر اور 3 شیرنیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے سفاری چڑیا گھر میں ایک سال میں 10 سے 12 شیروں کی پیدائش ہوتی ہے جبکہ گزشتہ برس 14 شیروں کو فروخت کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید