• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت نے ملک کو انتشار سے بچانے کا فیصلہ کیا، چوہدری سالک

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے کسی کو نوازنے کے بجائے ملک کو انتشار سے بچانے کا فیصلہ کیا۔

چوہدری سالک نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری شجاعت کو پارٹی سے نکالنے کی بات کرنا اپنی ذہنی حالت بتانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت کی ذہنی صحت غلامانہ ذہنیت سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

یاد رہے کہ 28 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ (ق) سینٹرل ورکنگ کمیٹی (سی ای سی) نے چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کی صحت فیصلوں پر اثر انداز ہوئی ہے، لہٰذا چوہدری شجاعت کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں طے پایا کہ طارق بشیر چیمہ کو سازش کرنے کی وجہ سے فارغ کردیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید