اسلام آباد چیمبر آف کامرس (آئی سی سی آئی) نے معیشت کی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی آئی کے صدر محمد شکیل منیر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں معاشی استحکام کے لیے 10 سال کا میثاق معشیت پیش کیا جائے گا، معاشی بحران کی وجہ سے اسٹیٹ بینک نے لیٹر آف کریڈٹ پر پابندیاں لگانا شروع کردی ہیں۔
صدر آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ استحکام معیشت کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس 6 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی، زر مبادلہ ذخائر میں کمی نے ہر طبقے کو غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار کردیا۔
تاجر رہنما نے کہا کہ معاشی بحران کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہے، حکومت اور اپوزیشن کی تمام پارلیمانی و سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں مدعو کیا جائے گا۔