نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے حکام نے کہا ہے کہ کوئٹہ، کراچی شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بحال کردی گئی ہے جبکہ گوادر تربت ہوشاب M-8 شاہراہ کو بھی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
این ایچ اے حکام کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بحال کردی گئی ہے جبکہ خضدار رتو ڈیرو M-8 شاہراہ 35 کلومیٹر تک تمام قسم کے آمدورفت کے لیے صاف کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کھوری تا کرک 30 کلومیٹر کا حصہ شدید بارشوں اور سیلاب نہ رکنے کی وجہ سے بند ہے، تاہم این ایچ اے کی مشینری اس حصے کی بحالی کے لیے موجود ہے، سیلابی پانی کے کم ہونے پر فوراً کام شروع ہوگا۔
حکام کا کہنا تھا کہ گوادر سے تربت ہوشاب M-8 شاہراہ کو بھی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔