برمنگھم ( نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں پاک بھارت خواتین کر کٹ میچ کے موقع پر تماشائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اس میچ کیلئے15ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2020 میں آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچ میں سات ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئیں تھیں۔ اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ایک دھچکا اس وقت لگا جب بھارت کے میچ سے قبل اہم ترین کھلاڑی ندا ڈار ان فٹ ہونے کے سبب میچ نہ کھیل سکیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ندا ڈار بارباڈوس کے خلاف میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث کن کشن کا شکار ہوئی تھیں، ان کی طبعیت بہتر ہے تاہم مزید پانچ روز ان کی طبعیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان کی جگہ ایمن انور کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ تاہم ان کی اگلے میچ میں بھی شرکت مشکوک نظر آرہی ہیں۔