کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسٹری ابرار احمد زمبابوے کے خلافمیچ میں 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیکر ڈیبیو ون ڈے میں تیسرے بہترین بولنگ فیگرز کے حامل پاکستانی اسپنر بن گئے۔ ڈیبیو پر بہترین بولنگ کا ریکارڈ 1984 میں نیوزی لینڈ کیخلاف 19 رنز کے عوض چار وکٹ کے ساتھ سابق پیسر ذاکر خان کے پاس ہے۔ دوسرے نمبر پر 1983 ورلڈکپ میں کیویز کے سامنے 21 رنز کے بدلے چار وکٹ کے ساتھ عبدالقادر ہیں۔ دریں اثنا، منگل کو پریس کانفرنس میں مسٹری اسپنر ابرار احمد نے کہا کہ شروع میں بولنگ کرتےہوئے تھوڑا گرپ ہو رہا تھا۔ بعد میں پچ مختلف اور بیٹنگ کیلئےسازگار ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچ کا پریشر ہوتا ہے، پہلا میچ ہارے تھے اس کا بھی پریشر تھا، کمبی نیشن کو دیکھا جائے تو سلمان آغا نے بھی اچھی بولنگ کی، ابرار احمد نے کہا کہ اسپنرز کےساتھ کمبی نیشن بنا تو اچھی بولنگ ہوئی، صائم ایوب کا سب کو پتہ ہے کہ وہ جب بھی کھیلتا ہے تو میچ کو یکطرفہ کردیتا ہے۔ ماشاء اللہ صائم ایوب باصلاحیت کھلاڑی ہے اور میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔