• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 201 رنز سے ہرا دیا

اینٹیگا (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میں201 رنز سے جیت لیا۔ منگل کو میچ کے آخری روز 333 کے ہدف کے جواب میں ناکام ٹیم دوسری اننگز میں صرف 132 پر ڈھیر ہوگئی۔ کیمار روچ اور جیڈن سیلز نے تین تین، الزاری جوزف نے دووکٹیں لیں۔ مہدی حسن میراز 45، ذاکر علی31 اور لٹن داس 22 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے۔ ہوم سائیڈ نے اپنی پہلی اننگز نو وکٹ پر 450 رنز بناکر ڈیکلیئر کی تھی، جبکہ دوسری اننگز میں 152 رنز بناکر آئوٹ ہوئی ۔ بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز نو وکٹ پر 269رنز بناکر ڈیکلیئر کی تھی۔
اسپورٹس سے مزید