کراچی (اسٹاف رپورٹر) غلام عباس فٹبال پلیئر پینل ساؤتھ کے رہنماؤں لالا انور، اخلاق احمد بلوچ اور ماسٹر نظیر نے کہا ہے کہ لیاری ٹاؤن کے چیئرمین اپنے مخالف گروپ کی ٹیموں کھلاڑیوں کو لیاری کے گراؤنڈز میں کھیلنے سے روک رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو ٹائون چیئرمین کی حرکت کا نوٹس لینا چاہئے۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میئر کراچی مرتضی وہاب سے اپیل ہے کہ فٹبال میدانوں سےاجارہ داری کا خاتمہ اور پہلے کی طرح ان تک ہر ایک کی رسائی کو ممکن بنائی جائے ۔