• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور زمبابوے فیصلہ کن ون ڈے میں آج آمنے سامنے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور زمبابوے کے دمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل جمعرات کو کوئنز کلب بولاوایو میں کھیلا جائے گا۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پاکستان نے محمد رضوان کی قیادت میں حال ہی میں آسٹریلیا کو دو ایک سے شکست دی تھی اب دوسرا میچ جیت کر پاکستان مسلسل دوسری دن ڈے سیریز جیت سکتا ہے جبکہ زمبابوے پاکستان کے خلاف پہلی سیریز جیتنے کے لئے سردھڑ کی بازی لگانے کے لئے تیار ہے۔ آخری میچ سے قبل پاکستانی فاسٹ بولرز احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ ہوگئے اور بدھ کو پاکستان واپس پہنچ گئے۔ احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے جبکہ شاہنواز کو اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ نواز دھانی قائد اعظم ٹرافی کے دوران ان فٹ تھے اس کے باوجود سلیکٹرز نے انہیں منتخب کیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے ۔ ان دونوں کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو شامل کیا گیا ہے ۔ دونوں نےٹیم جوائن کرلی، سلیکشن کیلئے دستیاب ہونگے۔

اسپورٹس سے مزید