ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش فرسٹ کلاس میچ میں بیٹر اپنے ہی بیٹ کے ٹکڑا وکٹ پر لگنے سے ہٹ وکٹ ہوگیا۔ یہ انوکھا واقعہ ڈھاکہ میٹروپولیس اور رنگ پور ڈویژن کے درمیان لیگ میچ میں ہوا۔ ڈھاکا کی اننگز کے دوران وکٹ کیپر تہذیب الاسلام نے مہدی حسن کی گیند پر اسٹر وک کھیل کر گیند کو دیکھنے لگے، لیکن انہیں احساس ہوا کہ بیٹ ٹوٹ گیا، وہ صورت حال کا جائزہ لے رہے تھے کہ رنگپور کے فیلڈرز کو جشن مناتے دیکھا۔ غور کرنے پر معلوم چلا کہ بیٹ کا ٹوٹے حصے نے ہی نشیمن پر بجلی گرادی اور وہ اسٹمپ سے ٹکرا کر ان کی اننگز کے خاتمے کا سبب بن چکا ہے۔ اس وقت وہ 73 رنز بناچکے تھے۔ تہذیب الاسلام وہ غیریقینی کیفیت میں کچھ دیر کریز پر کھڑے رہے، حریف فیلڈرز نے انہیں ہلا کر ہوش دلایا اور بیٹ کا ٹوٹا ہوا پیس اٹھاکر ڈریسنگ روم کی جانب لوٹ گئے۔ میچ ڈرا پر ختم ہوا۔