• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری دبئی جاسکتے ہیں تو بلوچستان بھی جاسکتے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے فنڈ سیلاب متاثرین کو دینا چاہئیں، آصف زرداری دبئی جاسکتے ہیں تو بلوچستان بھی جاسکتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیم ٹوٹ گئے، جان کا نقصان ہوا، کسی نے نوٹس نہیں لیا، عدالتیں اپنے کردار سے بتارہی ہیں کہ خاص طبقے کیلئے دستیاب ہیں۔

 مشتاق احمد نے کہا کہ نواز شریف خود نہیں آسکتے تو سیلاب متاثرین کیلئے رقم تو بھیج سکتے ہیں۔

پروگرام میں موجود غوث بخش مہر نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ سکھر بیراج سے 70 لاشیں نکلی ہیں۔

شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ڈیم ٹوٹنے سے نقصان آٹے میں نمک کے برابر ہے، مون سون کا سیزن ختم ہونے کے بعد بحالی کا کام شروع ہوگا، ملک جس مشکل وقت سے گزر رہا ہے دو ماہ بعد الیکشن کروانا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرین کی بحالی میں بلوچستان حکومت کو سپورٹ کرےگی۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سیلاب کی تباہی حکومتی اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید