• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کے ایک یونٹ میں فالٹ، درستگی کا کام جاری، کےالیکٹرک

کےالیکٹرک کے بن قاسم پاور اسٹیشن 3 کا یونٹ ایک خرابی کے باعث عارضی طور پر غیر فعال ہوگیا ہے۔ 

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق اس فالٹ کی شناخت سیمینز اے جی (Siemens AG) کی جانب سے کیے جانے والے کمیشنگ فیز کے آخری مراحل کے ایک ٹیسٹ کے دوران ہوئی۔ ہاربن الیکٹرک اور سیمینز کے نمائندوں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ 

ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ پلانٹ اب تک پاور یوٹیلیٹی کے حوالے نہیں کیا گیا، تاہم کےالیکٹرک کی جانب سے صورتحال کا مکمل جائزہ لیا جارہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ٹیم پر پورا اعتماد ہے کہ وہ ترجیحی بنیاد پر فالٹ کی درستگی یقینی بنائیں گے۔ ابتدائی تحقیقات اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ فالٹ گیس ٹربائن کے ایک خاص حصہ میں آیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پلانٹ کی مکمل درستگی میں اندازاً 8 سے 10 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ متاثرہ یونٹ پچھلے مہینے متعدد بار مکمل لوڈ پر چل چکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شہر میں بجلی کی سپلائی ویب سائٹ پر موجود 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید