امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان کی اسپیکر کے دورہ تائیوان پر چین نے امریکا کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہوا ہے۔
تائیوانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی منگل کو تائیوان آئیں گی، وہ منگل کی شب تائیوان میں گزاریں گی جبکہ بدھ کی صبح تائیوانی پارلیمنٹ کا دورہ کریں گی۔
واضح رہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان کسی امریکی ہاؤس اسپیکر کا 1997 کے بعد پہلا دورہ ہوگا۔