• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی فنڈنگ سی پیک کیخلاف استعمال ہوئی، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ مذہب کے بیوپاری عمران خان نے یہودیوں اور ہندوؤں سے فنڈز لیے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں پلوشہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ سی پیک کے خلاف بھی استعمال ہوتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں مذہب کا بیوپار کیا اور یہودیوں، ہندوؤں سے پارٹی کے لیے فنڈز لیے۔

پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ دوسروں کو امپورٹڈ حکومت کہتے ہیں اب بتائیں آپ کے کھرے کہاں سے ملتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے لیے کینسر ثابت ہوئے، پوچھتی ہوں کہ بھارت، یہودیوں اور دیگر ممالک سے فنڈز کیوں لیے؟

پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ مرحوم ڈاکٹر اسراراحمد، حکیم سعید شہید اور مرحوم ایدھی صاحب فتنے کی سازش سے پردہ اٹھا چکے تھے۔

اُن کا کہنا تھاکہ 2018 کا انتخاب تاریخ کا سب سے بڑا دھاندلی زدہ الیکشن تھا، پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو سی پیک کا منصوبہ بیٹھ گیا۔

قومی خبریں سے مزید