• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، فاسٹ بالر حسن علی ایشیا کپ 2022ء میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

فاسٹ بالر حسن علی کو ایشیا کپ 2022ء سے آؤٹ اور فاسٹ بالر نسیم شاہ کو اِن کیا گیا ہے۔

حسن علی کو ایشیا کپ 2022ء سے باہر کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ حسن علی کو ایشیا کپ 2022 اور نیدرلینڈز ٹورز میں آرام دیا گیا ہے  البتہ ا ن کی جگہ نسیم شاہ کو پہلی مرتبہ قومی وائٹ بال اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے۔

محمد وسیم کا کہنا ہے کہ  نسیم شاہ باقاعدگی سے 140 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں  لہٰذا ان کی شمولیت سے قومی کرکٹ ٹیم کے شعبۂ فاسٹ باؤلنگ کو مزید تقویت ملے گی۔

ایشیاکپ 2022ء شیڈول 

واضح رہے کہ اے سی سی کے شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 2022ء کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا اور 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ 2 ستمبر کو پاکستان ٹیم کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

پہلے مرحلے کے بعد دونوں گروپس سے 2، 2 ٹیمیں سپر فور میں جگہ بنائیں گی جس میں ہر ٹیم 3 میچز کھیلے گی۔

سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو متوقع ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید