• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منی لانڈرر کا مقدر دو جھنڈے لگا کر تقریر کرنا رہ گیا، مریم اورنگزیب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ کے غیر قانونی گھر میں قید عالمی منی لانڈرر کا مقدر اب دو جھنڈے لگا کر تقریر کرنا رہ گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قوم میں بیداری آگئی ہے اور فارن ایجنٹ پہچان گئی ہے، قوم بھارتیوں سے ڈالر لینے والوں اور ان کے سرغنہ کے چہرے پہچان چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ عمران خان نے آج اپنے تمام جرائم تسلیم کرلیے، تھوڑی سی منی لانڈرنگ کے اعتراف کے بعد آج پوری فارن فنڈنگ لینے کا اعتراف بھی کرلیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام نے فارن ایجنٹ کی کال مسترد کر دی جس سے عمران خان کی مایوسی چہرے سے عیاں تھی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو باہر نکلنے کا کہنے والا خود اپنے محل میں چھپا بیٹھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریریں کرنے کے بجائے عمران خان 8 سال الیکشن کمیشن کو جواب دیتے تو بہتر ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید