• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شامل وزرا کے محکموں کی منظوری دے دی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ میں شامل وزرا کے محکموں کی منظوری دے دی ہے۔

محسن لغاری کو فنانس، تیمور ملک کو کھیل و ثقافت کا محکمہ دیا جائے گا، راجہ بشارت کو کوآپریٹو اور پراسیکیوشن کا محکمہ دیا جائے گا۔

راجہ یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، عنصر نیازی کو لیبر اور منیب چیمہ کو ٹرانسپورٹ کا محکمہ دیا گیا ہے۔

پنجاب کابینہ میں شہاب الدین کو لائیو اسٹاک، مراد راس کو اسکولز ایجوکیشن کی وزارت دی جائے گی۔ اسی طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو محکمہ صحت کی وزارت دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

خرم ورک کو قانون اور پارلیمانی امور، ہاشم ڈوگر کو داخلہ اور جیل خانہ جات جبکہ آصف نکئی کو ایکسائز کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علی افضل ساہی کو کمیونی کیشن اینڈ ورکس، نواب زادہ منصور علی خان کو محکمہ مال، حسین جہانیاں گردیزی کو زراعت کا وزیر بنایا جائے گا۔

اسی طرح غضنفر عباس چھینہ کو سوشل ویلفیئر، لطیف نذر کو معدنیات، حسنین بہادر دریشک کو محکمہ توانائی اور خوراک کی وزارت دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

پنجاب کا بینہ میں میاں محمود الرشید کو بلدیات کا وزیر، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز اور علی عباس شاہ کو جنگلات اور وائلڈ لائف کی وزارت دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید