• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی حالت تشویشناک ہے، وہ 12 دن کی بھوک ہڑتال پر تھے۔

مشعال ملک نے شوہر کی تہاڑ جیل میں حالت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے یاسین ملک پر متعدد جعلی مقدمات درج کیے تھے، جعلی مقدمات میں سزا سنانے کے بعد بھی بھارت نے ان پر مزید جعلی مقدمات بنائے ہیں۔

مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے ان مقدمات میں یاسین ملک کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کیا، عدالت میں پیشی اور مقدمات پر جرح کا حق نہ ملنے پر یاسین ملک نے بھوک ہڑتال کی تھی۔

مشعال ملک کے مطابق بھارتی ریاست کی طرف سے کچھ لوگ یاسین ملک کے پاس گئے تھے، یاسین ملک نے دو ماہ کا وقت دیا ہے ٹرائل اور جرح کا حق نہ دیا گیا تو پھر بھوک ہڑتال کریں گے۔

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری قوم کو کوئی نہیں دبا سکتا، کشمیریوں کا عزم بلند ہے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید