• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرموشن بورڈ کا اجلاس، 7 ایس ایس پیزڈی آئی جی بن جائیں گے

کراچی ( خالد محبوب /اسٹاف رپورٹر) 10تا13اگست تک ہو نے والے پرموشن بورڈ کے اجلاس میں سندھ پولیس کے7ایس ایس پیزڈی آئی جی بن جائیں گے ۔باخبر ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کی 25سیٹیں ہیں جبکہ175فسران کے نام گریڈ 19سے گریڈ 20میں ترقی کیلئے شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے 7 ایس ایس پی ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی کی دوڑ میں وزیر اعلی سندھ کے پی ایس او ایس ایس پی فرخ بشیر ،عثمان غنی صدیقی،اسد رضا،طارق دھاریجو،فیض اللہ کوریجو،محمدفارق،فیصل بشیرشامل ہیں ۔واضح رہے کہ پرموشن بورڈ کےگزشتہ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کے پی ایس او ایس ایس پی فرخ بشیر کا نام شامل تھا لیکن سابق آئی جی سندھ مشتاق مہر کی رضامندی نہ ہو نےپروہ اس ترقی محروم ہو گئے تھے ،جبکہ ایف آئی اےمیں تعینات محمد فاروق کی اے سی آررپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث ان کی ترقی بھی روک دی گئی تھی ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ ( اے ڈی خواجہ )پرموشن بورڈ میں شمولیت کے لیے کوشاں تھے جبکہ ڈی جی ایف آئی اےمحسن بٹ کو بورڈ میں شامل کیا گیا ہے،جس کے باعث سندھ پولیس چند ایس ایس پیز ثم نظرآرہے ہیں ، جبکہ سندھ پولیس کے سازشی عناصر کے بورڈ میں نہ ہونے کے باعث مذکورہ افسران پر امید ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید