• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم کو 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کورنگی کے علاقے میں حنیف نہاری پر کھانا کھانے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم آصف کٹو کو چار مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا ، عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد ، ملزم کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بھی تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا ، جبکہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم فہیم لودھی کو عدم ثبوت وشواہد کی بناپر بری کرنے کا حکم دے دیا ، استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 12 جولائی 2015 کو کورنگی کے علاقے میں حنیف نہاری پر کھانا کھانے والے چار پولیس اہلکار عقیل احمد ،محمد انور،جمیل احمد اور محمد اختر فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے ، کیس میں مفرور دو ملزمان بلال اور عبدالسلام پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں ،ملزمان پولیس اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گیے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید