کراچی (اسٹا ف رپورٹر)وزیراعظم پاکستان نے دورہ کراچی میں کراچی کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا ،ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری نے قادری ہاؤس آنے والے میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے کا بوجھ کم کرنے کے لیے محکموں اور اداروں کے اخراجات کم کیے جائیں،ڈیزل پیٹرول بجلی گیس کی مد میں ملکی بجٹ کا ایک بہت بڑا حصہ محکمہ اور اداروں کی نظر ہو جاتا ہے،اگر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیزوں پر نظر رکھی جائے تو اخراجات میں کمی لائی جا سکتی ہے،ہرکوئی وسائل اور اخراجات کا رونا روتا ہے مگر اس کے حل کے لیے کوئی اقدامات کرنے کے لیے تیار نہیں، بجٹ کاروباری شخصیات انڈسٹریز اور دیگر سیاسی، مذہبی جماعتوں کی مشاورت سے بنایا جائے۔