• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کا کشمیر پر مؤقف لائق تحسین ہے، علامہ ساجد نقوی

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ پاکستانی اور ایرانی عوام قدیم مذہبی، تہذیبی، ثقافتی اور ہمسا یہ رشتوں میں جڑے ہیں،صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورۂ پاکستان سے دونوں ممالک کے عوام کے مابین رشتوں میں مزید قربت آئے گی ،مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان کے بین الاقوامی موقف پر جس طرح ایران نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا وہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے ،امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد میں مضمر ہے مسلم ریاستوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر بڑے ہدف کیلئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے، سامراج کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے، فلسطین میں ظالم استعماریت و صیہونیت کے گٹھ جوڑ نے ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،استعماریت کی جارحیت مختلف مسلم ممالک پر بڑھ چکی ہے ایسے حالات میں امہ کے اہم ممالک کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا نہ صرف انتہائی ضروری بلکہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل صرف اتحاد میں مضمر ہے لہٰذا بین الاقوامی وفود کے تبادلوں کو صرف زبانی جمع خرچ پر نہیں بلکہ عملی طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید