کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز اسپیڈ کے نام سے مشہور ہیں،یہ بات انہوں نے ایرانی صد کو ایئر پورٹ پر رخصت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی،گورنر سندھ نے بتایا کہ ایرانی صدر سے پاک ایران تجارت پر تفصیلی بات ہوئی، ایرانی صدر نے مجھے تہران کے دورے کی دعوت دی جسے میں نے قبول کیا۔