کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی سیکٹر5D کالا اسکول کے قریب گھر میں ٹریفک پولیس اہلکار طارق حسین ولد کمال الدین نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے مبینہ خودکشی کرنے کے لئے خود کوگولی مارلی ،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکار وں نے موقع پرپہنچ کرفوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا،پولیس کاکہنا ہے کہ متوفی کی سروس ختم ہونے میں ایک سال باقی تھا فوری طور پر خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ۔