• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری ہتھیار حفاظت کی ضمانت نہیں، یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس

ٹوکیو(عرفان صدیقی)جاپان کے ایٹم بم حملے کا شکار ہونے والے تاریخی شہر ہیروشیما میں ہفتے کے روز 77سال قبل ہونے والے ایٹم بم حملے کی یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت جاپانی وزیر اعظم نے بھی شرکت کی ، جبکہ دنیا بھر کے سفارتکاروں کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ، تقریب میں ایٹم بم سے ہلاک ہونیوالوں کیلئے خاموشی اختیار کی گئی ،جبکہ اقوام متحدہ کے سربراہ سمیت دیگر حکام نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے خلاف دنیا کو خبردار کیا اور کہا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے دوران ایسے ہی ایک اور حملے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ ہیروشیما پیس پارک میں ہونے والی دعا میں شامل ہونے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ ’جوہری ہتھیار بکواس ہیں۔ وہ کسی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتے ہیں - صرف موت اور تباہی۔

دنیا بھر سے سے مزید