• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبور علی کا شہدائے کربلا کیلئے عقیدت کا اظہار

صبور علی—فائل فوٹو
صبور علی—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے یومِ عاشور پر امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کے لیے عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

صبور علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر یومِ عاشور کی مناسبت سے یہ پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں  کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فضائیں سرخ ہوتی جا رہی ہیں، مسافر کربلا پہنچنے والا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ؛

ایک پل کی تھی بس حکومت یزید کی
صدیاں حسین کی ہیں زمانہ حسین کا


واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یومِ عاشور بہت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

نواسۂ رسول، امامِ عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عاشورہ کے جلوس نکالے جا رہے ہیں اور مجالسِ عزا برپا کی جا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید