• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

معروف پاکستانی یوٹیوبر، پرینگسٹر، کامیڈین و میزبان نادر علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم یو ٹیوب پر پوڈ کاسٹ پر سیکڑوں معروف شخصیات کے انٹرویوز کرنے والے کامیڈین نادر علی کے ہاں 9 محرم الحرام یعنی گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

نادر علی نے یہ خوش خبری اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔


نادر علی کا اپنی پوسٹ پر کہنا ہے کہ  9 محرم الحرام 1444 ہجری کو اللّٰہ نے مجھے اور میری پیاری بیوی کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، الحمدلِلّٰہ۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کاش ہم اپنی خوشی کو لفظوں میں بیان کر سکتے، اللّٰہ ہمارے بیٹے کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور اسے اپنے مقصد کے لیے چن لے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید