• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز: شعیب ملک کا پاکستانی ایتھلیٹس کی بہترین کارکردگی پر خوشی کا اظہار

شعیب ملک— فائل فوٹو
شعیب ملک— فائل فوٹو 

معروف پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ، سلور اور برانز میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صرف تھوڑی سی مدد، تربیت اور نگرانی جو ایتھلیٹس کو فراہم کی گئی وہ اب ان گولڈ میڈیلز میں جھلک رہی ہے جو ہم نے کامن ویلتھ گیمز میں حاصل کیے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں اپنی خواتین کھلاڑیوں کی طرف سے بھی ایسا ہی جذبہ دیکھنا چاہتا ہوں۔

اُنہوں نے خواتین ایتھلیٹس کے لیے مزید لکھا ہے کہ آئیے ہم سب مل کر ان کا پوڈیم تک پہنچنے میں ساتھ دیں۔

شعیب ملک نے اپنی پوسٹ کے آخر میں برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ، سلور اور برانز میڈل جیتنے والے تمام قومی ہیروز کو مبارک باد بھی دی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید