• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے، عمران خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہماری آواز دبا نہیں سکتا، شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں بابر اعوان، اسد عمر اور شیریں مزاری سمیت پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔ 

پی ٹی آئی اجلاس میں شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کوئی بھی ہماری آواز دبا نہیں سکتا، شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید