• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور، کراچی کے مرکزی جلوس کے دوران پہلی بار اینٹی ڈرون جیمر کا استعمال

کراچی میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں پہلی بار اینٹی ڈرون جیمر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، اس کا انتظام سندھ پولیس کے سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے کیا گیا تھا۔

سندھ حکومت نے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے تناظر میں میڈیا چینلز کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے استعمال ہیلی کیم اور ہر قسم کے ڈرون کے استعمال پر سخت پابندی عائد کی تھی۔

نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) کے تعاون سے اینٹی ڈرون جیمر نصب کیا گیا تھا۔

یہ جیمر مرکزی جلوس کے روٹ کے آس پاس کے علاقوں میں کسی بھی ہیلی کیم یا ڈرون کیمرے کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال اور خطرے کے پیش نظر ڈرون استعمال کرنے پر پابندی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید