• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UAE کیجانب سے سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔ 

 سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ 3 سے 5 سال تک کیلئے مجموعی طور پر 20 سے 25 ارب روپے تک دی جاسکتی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چھوٹ دینے سے متعلق تجاویز ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ 

ممکنہ طور پر درآمدی مشینری،درآمدی پارٹس اور انکم ٹیکس چھوٹ دی جاسکتی ہے۔

یو اے ای کی جانب سے ہیلتھ کیئر، زرعی شعبے،انرجی انفرااسٹرکچر کے علاوہ گیس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور متبادل انرجی کے ذرائع میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید