اسرائیل نے کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنانے پر امریکی یہودی خاتون کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔
امریکی یہودی خاتون نے کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے والے جنونی اسرائیلی ڈرائیور سے جھگڑا بھی کیا تھا۔
اس حوالے سے امریکی یہودی خاتون کا کہنا ہے کہ اسے اسرائیلی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر خیالات کے اظہار کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی پولیس نے کہا کہ امریکی یہودی خاتون نے گاڑی چڑھانے والے اسرائیلی ڈرائیور سے جھگڑا کیا تھا۔