اسرائیلی افواج نے شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے زیرِ استعمال طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے زیرِ استعمال طیارہ تباہ کر دیا۔
اسرائیلی افواج کے مطابق مہر آباد ایئر پورٹ پر حملے کے دوران یہ طیارہ تباہ کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ایران کے سینئر حکام اور عسکری شخصیات کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سفر کے لیے استعمال ہوتا رہا اور یہ طیارہ اتحادی ممالک کے ساتھ رابطہ کے لیے بھی استعمال ہوتا تھا۔
واضح رہے کہ تہران کا مہر آباد ایئر پورٹ ایران کے سب سے پرانے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے، جو اب ملکی اور علاقائی پروازوں کی خدمت فراہم کرتا ہے۔