بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کو جم میں ورزش کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹینڈ اپ کامیڈین راجو شری واستو جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کررہے تھے کہ انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ گر گئے۔
انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) لے جایا گیا، جہاں کامیڈین کو دو بار سی پی آر دیا گیا تاکہ ان کی طبیعت بحال ہوجائے۔
کامیڈین سنیل پال نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ راجو شری واستو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے، اب وہ بہتر اور خطرے سے باہر ہیں۔
راجو شری واستو اس وقت ملک کے کامیاب ترین اسٹینڈ اپ کامیڈینز میں سے ایک ہیں، وہ 1980 کی دہائی سے انٹرٹینمنٹ کی صنعت سے وابستہ ہیں۔
انہیں بین الاقوامی شناخت اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘ کے پہلے شو سے ملی، انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا، وہ بگ باس سیزن تھری کا بھی حصہ رہے ہیں۔
راجو شری واستو فلم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کونسل اترپردیش کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔