• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجنوں مسلح افراد نے افریقی ملک کانگو کی جیل سے 800 سے زائد قیدیوں کو فرار کروا دیا۔

حکام کے مطابق قیدیوں کو فرار کروانے میں مسلح تنظیم ملوث ہے، بوٹمبو شہر میں واقع مرکزی جیل میں رات گئے حملے کے نتیجے میں دو پولیس افسران اور ایک شہری مارا گیا۔

کانگو کی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حملہ آور بھاری اسلحہ سے لیس تھے جن کی تعداد 80 کے قریب تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مسلح حملہ آور جیل توڑ کر اندر داخل ہوئے اور تمام قیدیوں کو رہا کروا دیا۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے پیچھے یوگینڈا کا مسلح گروپ ملوث ہے۔

یاد ہے کہ 2020 میں بھی اسی مسلح تنظیم نے کانگو کی ایک جیل سے 1300 قیدیوں کو فرار کروایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید