• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1777ڈالر سے بڑھ کر 1791ڈالر فی اونس ہو گئی ہے لیکن اس کے برعکس روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 400 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 43ہزار 100 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 343 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 22ہزار 685روپے ہو گئی۔چاندی کی قیمت بھی 40 روپے فی تولہ کی کمی سے 1620 روپے سے کم ہو کر 1580 روپے فی تولہ ہو گئی۔