• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی یومِ عاشور پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا تھا۔

نریندر مودی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ آج کا دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ 

مودی نے کہا تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کو ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرنے اور اُن کی بےانتہا قربانیوں کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے مساوات اور بھائی چارے کو بھی بہت اہمیت دی تھی۔

نریندر مودی کا یہ پیغام ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی خوب وائرل ہورہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید