• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے بعد ملک کے دیگر صارفین کے لیے بھی بجلی مہنگی کردی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے بعد ملک کے دیگر صارفین کے لیے بھی بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک کے سوا دیگر تمام ڈسکوز کے لیے بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 9 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے 9 روپے 91 پیسے یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، لیکن نیپرا نے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ اگست کے بلوں میں وصول کریں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے لاگو ہوگا، نیپرا کے تازہ فیصلے سے بجلی صارفین پر 156 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے پہلے مئی کے ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 71 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو صرف ایک ماہ کے لیے تھا، جو مئی کی نسبت جون میں 1 روپیہ 99 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف جون، اگست کے بلوں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اسے قبل نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی قیمت میں تاریخی اضافہ کیا اور جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 11 روپے 10 پیسے مہنگی کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید