• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ نے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کیخلاف درخواستیں نمٹادیں

لاہور ہائی کورٹ نے ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے خلاف درخواستیں نمٹادیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے درخواستوں پر فیصلہ کریں، یہ حکام کا کام ہے وہ پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دیں۔

جسٹس مزمل اختر شبیر نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائی کورٹ ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، اسٹیڈیم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے، نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی اس نقصان کا ازالہ کرے گی۔

عدالت نے کہا کہ آسٹرو ٹرف لگانے کا کام پنجاب حکومت کرے گی، آسٹرو ٹرف کو جلد از جلد لگایا جائے، بجٹ میں فنڈز مختص کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید