انٹربینک کے 3 روزہ کاروباری ہفتے میں ڈالر ساڑھے 8 روپے گر گیا۔
انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ کاروباری ہفتے کے تیسرے اور آخری دن بھی کم ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 39 پیسے سستا ہو کر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک کے 3 روزہ کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر ڈالر 8 روپے 55 پیسے سستا ہوا ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 روپے کا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا ہے۔