• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ملعون سلمان رشدی چاقو حملے میں زخمی ہوگیا

نیو یارک میں تقریب کے دوران ملعون سلمان رشدی چاقو حملے میں زخمی ہوگیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چاقو بردار حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

سلمان رشدی کو طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی کی حالت سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

پولیس کے بیان میں ملعون رشدی پر حملے کے محرکات کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید