• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ابوظبی کی شاہ گیس فیلڈ میں ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ابوظبی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام اور ریسکیو ٹیمز نے آگ کو کنٹرول کر لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نقصان کے جائزے تک فیلڈ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ ایران سے جنگ میں مارے جانے والے امریکیوں کی تعداد 13 ہو چکی ہے جبکہ 140 سے ڈیڑھ سو تک امریکی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ 

ایرانی بمباری سے اب تک 15 اسرائیلی مارے گئے ہیں، جبکہ 3 ہزار تین سو انہتر زخمی ہوئے ہیں۔ 

متحدہ عرب امارات میں 7 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہوئے، کویت میں 6، اومان میں 3 اور سعودی عرب میں 2 افراد جان سے گئے۔

امریکی اور اسرائیلی بمباری سے ایران میں ایک ہزار 444 افراد شہید اور 18 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی بمباری سے لبنان میں بھی ساڑھے آٹھ سو شہری شہید ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید