• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں قومی پرچم اتار کے عمران کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ لاہورمیں 14 اگست سے ایک دن پہلے قومی پرچم اتار کے عمران کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کیا آزادی کے 75 سال بعد شخصی غلامی کا دور شروع ہو رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر یہ خیبرپختون خوا، بلوچستان، سندھ میں ہو رہا ہوتا تو غداری کے فتوے کا سیلاب آ جاتا۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اصلی چہرہ سامنے آرہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید